مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی فوج کے پاس میزائلوں اور ڈرونز سمیت نئے دفاعی اور جارحانہ ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان میں مسلط کی گئی جنگ کے دوران نئے دفاعی اور جارحانہ ہتھیاروں کی روزانہ کی بنیاد پر تیاری جاری رہی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس سازوسامان کی ایک بڑی مقدار اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے زیر استعمال اور ان کے پاس موجود ہے۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ نئے دفاعی اور جارحانہ ہتھیاروں کو مناسب وقت پر منظرعام پر لایا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ